فوربس کی 20 بااثر شخصیتوں کی فہرست میں کنہیا کمار اور پرشانت کشور بھی شامل

0

مقبول عام میگزین فوربس نے ٹاپ 20 بااثر ہستیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔جس میں بہار کی دو سیاسی شخصیتوں نے بھی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک ہیں جے این یو طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور دوسرے ہیں جنتا دل یو کے قومی نائب صدر پرشانت کشور۔ گویا کہ دونوں ہی شخصیتیں سیاست سے منسلک ہیں اور گزشتہ کچھ سالوں میں یہ چہرے عوام میں کافی مقبول بھی ہیں۔
بہر حال، فوربس کی اس فہرست میں 5 مزید ہند نژاد شخصیتوں کا نام بھی شامل ہے اور وہ ہیں دشینت چوٹالہ (نائب وزیر اعلیٰ، ہریانہ)، مہوا موئترا (رکن پارلیمنٹ، ترنمول کانگریس)، گودریج فیملی کے آدی گودریج اور گریما اروڑا شیف۔ فوربس کی فہرست میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان، نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن، ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، فن لینڈ کی وزیر اعظم سنا مارِن اور برطانیہ کی وزیر اعظم بورس جانسن وغیرہ کا بھی نام اس فہرست میں شامل ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS