اظہار رائے پر روک کیلئے بغاوت کا قانون استعمال ہو رہا ہے

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی)
پیر کے روز سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج مدن بی لوکر نے کہا کہ عوام کی رائے پر ردعمل کے روپ میں ، آزادی اظہار رائے کو روکنے کے لئے حکومت بغاوت کے قانون کا سہارا لے رہی ہے۔ جسٹس (ر) لوکر نے 'آزادی اظہار رائے اور عدلیہ' کے موضوع پر ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کو کچلنے کے لئے حکومت لوگوں پر جعلی خبریں پھیلانے کا الزام لگانے کا طریقہ بھی اپنا رہی ہے۔ ان پر کورونا وائرس کیس اور وینٹی لیٹر سے متعلق قلت جیسے امور کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر جعلی خبروں کی دفعات کے تحت الزام عائد کیا جارہا ہے۔ جسٹس لوکر نے کہا ، "آزادی اظہار رائے کو روکنے کے لئے حکومت بغاوت کے قانون کا سہارا لے رہی ہے۔ اچانک ایسے واقعات کی تعداد بڑھ گئی ہے جن میں لوگوں پر غداری کا الزام لگایا گیا۔ کچھ بھی بولنے والے ایک عام شہری پر غداری کا الزام لگایا جارہا ہے۔ اس سال اب تک راج دروہ  کے 70 معاملے دیکھے جاچکے ہیں۔ "یہ ویبنار مہم برائے جوڈیشل احتساب و اصلاحات اور سوراج ابھیان کے ذریعہ منعقد کیا گیا تھا۔ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کے کیس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے بیانات کو غلط پڑھاگیا۔ انہوں نے ڈاکٹر کفیل خان کے معاملے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت الزامات عائد کرتے ہوئے ان کی تقریر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ان کے بیانات کو غلط سمجھا گیا ۔ سینئر صحافی این رام نے کہا کہ پرشانت بھوشن کے معاملے میں دی گئی سزا بے تکی ہے اور سپریم کورٹ کے نتائج کی کوئی پختہ بنیاد نہیں ہے۔ رام نے کہا ، "میرے لئے عدلیہ کا بہت احترام ہے۔ یہ عدلیہ ہی ہے جس نے آئین میںپریس کی آزادی کوپڑھا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS