روزگار كا بازار رہا سست،اگلے سال بهی بہتری كے امكان كم 

0

نئی دہلی: معاشی ترقی کی شرح میں گراوٹ کے درمیان 2019میں روزگار بازار میں کافی سستی رہی ہے۔ اور اگلے سال بھی صورتحال میں بہتری کی امید نہیں ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیاں روزگار دینے کے بجائے موجودہ ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں۔ انڈین اسٹافنگ فڈریشن کی صدر ریتو پڑنا چکروتی نے کہا کہ روزگار کے نظریہ سے 2020میں معمولی بہتری آئے گی۔ ایگزیکٹیو کھوج کمپنی گلوبل ہنٹ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر سنیل گوئل نے کہا کہ 2020کی شروعاتی سہ ماہی بہت دلچسپ نہیں رہے گی کیونکہ جی ڈی پی کی شرح نیچے آ گئی ہے۔ مرسر کی پرنسپل انڈیا پروڈکٹ لیڈر اینڈ کیرئیر کاﺅنسلنگ شمال، مشرق اور بنگلہ دیش كی لیڈر نمیتا بھاردواج نے کہا کہ تقرریوں کے لحاظ سے 2020کے لیے ہمارا اندازہ ہے کہ اس میں اور کمی آئے گی۔ روزگار میں کمی کا سیدھا اثر بے روزگاری پر پڑے گا اور ملک میں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھ جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS