اسرائیلی فوج کے ایک بار پھر اسپتالوں پر حملے، القدس، شفا اور العودہ اسپتال پر بم برسائے

0
اسرائیلی فوج کے ایک بار پھر اسپتالوں پر حملے، القدس، شفا اور العودہ اسپتال پر بم برسائے
اسرائیلی فوج کے ایک بار پھر اسپتالوں پر حملے، القدس، شفا اور العودہ اسپتال پر بم برسائے

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر اسپتالوں کو نشانہ بنایا جس میں بچے سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیل نے تل الحوا کے علاقے میں القدس اسپتال کے اطراف شدید بمباری کی، اسپتال میں عملہ، مریض اور 14 ہزار سے زیادہ بے گھر افراد موجود ہیں۔

ڈائریکٹر العودہ اسپتال نے کہا کہ اسپتال پر بمباری سے اسٹاف زخمی اور اسپتال کی سہولیات کو کافی نقصان پہنچا، ہمیں طبی خدمات کی فراہمی جاری رکھنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔ خلیجی میڈیا کے مطابق الشفا جنرل اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جمعہ کو الشفا اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے کم از کم 6 افراد شہید ہوئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ نابلس کے مشرق میں عسکر کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا قابض فوج سے تصادم ہوا، قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال میں الجلازون کیمپ پر دھاوا بول دیا، مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی افواج کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، قابض فوج نے بیت اللحم میں عدہ کیمپ پر دھاوا بولا۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق متعدد زخمی انڈونیشیا اسپتال پہنچے لیکن اسرائیلی فوجی طیاروں نے انڈونیشیا کے اسپتال کے اطراف بھی بمباری کی، انڈونیشیا کے اسپتال کے سامنے رہائشی اپارٹمنٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح مقبوضہ بیت المقدس کے قریب سرچ آپریشن کیا جس میں ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلند شہر میں دیر رات پولیس کی چھاپے کے بعد سلیم کی لاش ملی

اسرائیلی فورسز نے ہزما ٹاؤن میں متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچایا جب کہ سرچ آپریشن کے دوران آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا۔ فلسطینی پر ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی اور 28 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جب کہ 15 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS