فلسطین کے مسئلے پر ایرانی وزیر خارجہ نے کویتی ہم منصب سے فون پر بات کی

0

فلسطین میں جاری حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں اب تک دونوں طرف کے ہزاروں لوگ ہلاک ہوگئے ہیں اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسی بیچ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے کویتی ہم منصب شیخ سالم عبداللہ الجابرالصباح کے ساتھ فون پر بات چیت کر فلسطین میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے۔ ایرانی خبررساں ادارے آئی آر این اے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کویتی وزیر سے فون پر بات کی ہے۔

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس پہلے موقع پر ہونا چاہیے، عبداللہیان نے کہا کہ تہران او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

غزہ میں فوری طور پر پانی اور خوراک بھیجنے اور خطے کی اسرائیل کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے کوششیں کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عبداللہیان نے یہ بھی کہا کہ عرب لیگ کی طرف سے تل ابیب کی انتظامیہ کو اس جنگی جرم کی مذمت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: گولہ بارود لے کر پہلا امریکی طیارہ اسرائیل پہنچا

معلوم ہوکہ پانچ روز سے جاری جنگ کے دوران کئی ہزاروں لوگ ہلاک ہوگئے ہیں اور اسرائیل لگاتار فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہے ہییں۔ موصول ہونے والی تصاویر بھیانک ہیں اور بین الاقوامی ادارہ بھی خاموشی اختیار کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS