ایرانی اور ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے مسئلہ فلسطین پر ٹیلی فونک تبادلہ خیال

0
ایرانی اور ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے مسئلہ فلسطین پر ٹیلی فونک تبادلہ خیال
ایرانی اور ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے مسئلہ فلسطین پر ٹیلی فونک تبادلہ خیال

اس وقت پوری دنیا کی نظر فسلطین کے اوپر ہے، جہاں اسرائیل کی طرف سے شیدید بم باری کی جارہی ہے۔ اس سے قبل حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ دونوں طرف بڑی تعداد میں لوگوں کی جان گئی ہے۔ ایسے میں بہت سارے ممالک اسرائیل جارحیت کے خلاف کھل کر بول رہے ہیں۔ اسی سمت میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے  ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چین کی جانب سے تہران اور ریاض کے درمیان امن سمجھوتے کے بعد ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد  کے درمیان یہ پہلا رابطہ ہوا ہے۔ جس میں دونوں رہنماوؐں کے درمیان ہوئی بات چیت میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے خاتمے کے معاملے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عرب ممالک اور مسلم اُمہ فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرے: اسماعیل خانیہ

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کشیدگی روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS