عمران حکومت پرلٹک رہی ہے تلوار

0
www.dw.com

اسلام آباد: (یو این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی قیادت والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے خلاف پارلیمنٹ (قومی اسمبلی) میں تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد اقتدار سے بے دخل ہونے کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس درمیان اتحادی بھی وزیراعظم کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت قائم رکھنے کے لیے پی ٹی آئی ہر طرح کی مشقیں کرنے پر مجبور ہے۔ پارٹی ناراض اتحادی شراکت داروں کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے درکار اعداد و شمار ان کے حق میں قائم رہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اور انہیں اس بات کا یقین دلایا ہے کہ ان کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں جس میں پی ٹی آئی ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کو ختم کرنے کی کوشش کرے گی اور امید ظاہر کی کہ اس آڑے وقت میں اتحادی ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ مسٹر خان نے پارٹی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن قبل 27 مارچ کو ملک کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی کا اہتمام کریں۔
مرکزی وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر صنعت خسرو بختیار اور وزیر دفاع پرویز کھٹک کو ملک بھر سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو دارالحکومت لا کر ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS