نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19)کے زیر علاج مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،جن میں بالترتیب دہلی اور کیرالہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ جہاں 1505 اور 1103 معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت دہلی میں 1505،کیرالہ میں 1103 ،ہریانہ میں 562، چھتیس گڑھ میں 474،پنجاب میں 150،ہماچل پردیش میں 125،تلنگانہ میں 63،میزورم میں 43،گوا میں 18،دادر اورنگر حویلی میں 18 اور دمن اور دیو میں تین اور سکم میں صرف ایک کیس میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی باقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس عرصے کے دوران کورونا کی وبا کے زیرعلاج مریضوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
جمعرات کو وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 49،881 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80.40 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔ ملک میں وبا کے فعال معاملوں کی تعداد 7،116 سے کم ہو کر 6،03،687 ہوگئی ہے۔ وہیں، 517 مریضوں کی موت کے بعد ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،20،527 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں کورونا انفیکشن کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Delhi NCR
- Health, Science, Technology & Environment
- Kerala, Other States & UT
- Punjab & Haryana
دہلی اورکیرالہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19)کے سب سے زیادہ معاملے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS