ہائی کمان نے مجھے پوری آزادی دی :بسوراج بومئی

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) :کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے حکومت میں قیادت کی تبدیلی کی بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بی جے پی قیادت نے ‘فری ہینڈ’ دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی سے خصوصی بات چیت میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کرناچاہتا کیونکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ یہ صرف ایک افواہ ہے جو بلاوجہ پھیلائی جا رہی ہے۔ میڈیا کو صحیح سمت میں ریسرچ کرنا چاہیے، تاکہ ایسی غیر ضروری باتیں منظر عام پر نہ آئیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہ ان کے پہلے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو بغیر کسی وارننگ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے کیسے ہٹا دیا گیا، کرناٹک کے 23ویں وزیر اعلیٰ بومئی نے جواب دیاکہ ہر دن اتوار نہیں ہوتا، ہائی کمان نے مجھے پوری آزادی دی ہے۔
اپوزیشن کے ذریعہ یدی یورپا کی کٹھ پتلی ہونے کا الزام لگائے جانے پر بومئی نے کہا کہ وہ سابق وزیراعلی سے تحریک لیتے ہیں۔ لیکن وہ اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ سینئر رہنما حکمرانی کے روزمرہ کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔ بومئی نے کہاکہ میں بی ایس یدیورپا، ان کے کاموں سے تحریک لیتا ہوں۔ وہ ایک بڑے عوامی پر لیڈر ہیں۔ ان کا رول حکومت کرنے میں میری مدد کرنا ہے۔ یدیورپا میرے روزمرہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔ واضح ر ہے کہ کرناٹک میںقیادت کی تبدیلی کے بارے میں قیاس آرائیاں زوروں پرہیں، جبکہ بی جے پی نے باضابطہ طور پر کہدیاہے کہ بومئی ریاست میں 2023 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی قیادت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS