بھدوہی میں محکمہ صحت نہیں سن رہا ہے،عوام ٹویٹر پر کر رہے ہیں فریاد

0
image:up.punjabkesari.in

بھدوہی: (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ عالمی وبا کورونا کی بابت بے حد سنجیدہ ہیں۔
9-11 میٹنگوں میں دھڑا دھڑ فیصلے بھی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ایڈیشنل چیف سکریٹری نونیت سہگل روزانہ صوبے کے محکمہ صحت سمیت اعلیٰ افسران کو ہدایت دے رہے ہیں لیکن ضلع بھدوہی میں محکمہ صحت کسی کی نہیں سن رہا ہے۔ یہاں تک کہ نہ تو چیف میڈیکل آفیسر اور نہ ہی سرکاری کووڈ اسپتال کے ذمہ داروں کا فون اٹھ رہا ہے۔ ضلع بھدوہی کے محکمہ صحت کی لاپرواہی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ خود بی جے پی کے اورائی رکن اسمبلی اور سابق وزیر دینا ناتھ بھاشکر کی بھی سی ایم او نے نہیں سنی تھی۔ جس سے انہوں نے نائب صدر جمہوریہ، وزارت صحت سمیت وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ٹویٹ کرکے ضلع بھدوہی کے سی ایم او کی شکایت کی تھی۔
یہی حال مریض کے تیمارداروں کا ہے۔ جہاں آکسیجن، بیڈ اور دواؤں کے سلسلے میں کوئی بھی ضلع کے محکمہ صحت سے فون سے رابطہ کرنا چاہتا ہے تو رابطہ نہیں ہو پاتا۔ بالآخر تھک ہار کر عوام اب وزیراعلیٰ سمیت صوبے کے مختلف افسران سے ٹویٹ کرکے مدد مانگ رہے ہیں۔ بھدوہی شہر کے سماجی کارکن متھلیش نے بتایا کہ درجنوں افراد کے سلسلے میں افسران سے بات کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن کوئی شنواہی نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS