سرکاری افسران، اہلکاروں کے لیے سب سے بڑا صلاحیت میں بہتری کا مشن

0

نئی دہلی: حکومت نے ملک کے دو کروڑ سے زیادہ سرکاری افسران اور اہلکاروں کے کام کرنے کی استعداد وصلاحیت کو فروغ دینے کے مقصد سے ’کرم یوگی مشن‘کا آج اعلان کیا جس کے تحت ٹریننگ کے عمل میں وسیع پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میںایک ’فروغ انسانی وسائل کونسل‘کی تشکیل ہو گی جو سول۔سروسزریفارم اورفروغ استعداد و صلاحیت کو نئی جہت دے گی۔
یہ فیصلہ آج یہاں وزیراعظم مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکراورڈاکٹرجیتیندرسنگھ نے ایک پریس کانفرنس یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ قومی بھرتی ایجنسی (این آر اے)کے قیام کے بعد حکومت نے فروغ انسانی وسائل کے شعبے میں سب سے بڑے ریفارم کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت ’مشن کرم یوگی‘کے نام سے قومی سول سروس کی صلاحیت کے فروغ کے پروگرام (این پی سی ایس سی بی)شروع کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS