سہارنپور(ایس این بی) : میری سرکار ہر مظلوم مسلم خاتون کیساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو سہارنپور کے رمائونٹ بھرتی گرائونڈ کے وسیع میدان میں مغربی یو پی کی اپنی پہلی انتخا بی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرکار نے 3 طلاق قانون بنا کر مسلم خواتین کو 3 طلاق کے ظلم سے نجات دلائی ہے، جس سے ان میں اپنے تحفظ کا احساس جا گا ہے اور خود اعتمادی بڑھی ہے،جس کے بعد مسلم خواتین بھی مودی مودی کررہی ہیں اور ان کی تعریف میں ویڈیو پوسٹ کررہی ہیں اور اب بی جے کی حمایت میں کھل کر بول رہی ہیں، جس سے ووٹوں کے سوداگروں کی نیند حرام ہو گئی ہے کہ اب ان کی بیٹیاں بھی مودی مودی کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم بہن بیٹیوں کے حقوق سلب کر نے ان کی ترقی رو کنے کیلئے ان کو ورغلا یا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سرکار ہر مظلوم مسلم خاتون کے ساتھ کھڑی ہے، تاکہ کو ئی ان پر ظلم نہ کر سکے، اس کیلئے یوپی میں یوگی سرکار ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کیلئے ترقی میں بیٹیوں کی شراکت اولین ترجیح ہے۔ مسلم بہن بیٹیاں ہماری اس صاف نیت سے اچھی طرح سے واقف ہیں۔
مودی نے اپوزیشن سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل(آر ایل ڈی) کا نام لئے بغیر ان پر مسلم منھ بھرائی اور فسادات کی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی امیدوار بھی موجود تھے ۔
سرکارہر مظلوم مسلم خاتون کے ساتھ کھڑی ہے:مودی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS