پدوچیری (یواین آئی) کرناٹک کے بعد حجاب تنازع کی آگ مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں بھی پھیل گئی ہے ۔ ریاستی وزیر تعلیم اے نماسیویم نے پدوچیری کے ایک اسکول میں حجاب کے تنازع کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ آریانکوپم کے ایک گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے ایک مسلم طالبہ سے کہا تھا کہ وہ حجاب نہ پہنیں اور یونیفارم میں اسکول آئیں۔ اس کے بعدطالبہ کے والدین اور سماجی تنظیموں نے اس بارے میں معلومات لی، جس میں ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ اس نے یہ بات بغیر کسی ارادے کے کہی ہے اور اسکول میں اسٹوڈنٹس میں برابری برقرار رکھنے کیلئے کہا ہے۔ سماجی تنظیموں نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ این رنگاسوامی اور سری نم سیوم سوامی سے ملاقات کی اور معاملہ کی تحقیقات کے لیے میمورنڈم پیش کیا، جس کے بعد انکوائری کا حکم دیا گیا۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.