نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ملک کے تمام شہریوں کی زندگیوں کا خیال رکھتے ہوئے حکومت کو سب کے لیے کووڈ کی مفت ٹیکہ کاری کا بندوبست کرنا چاہئے
کانگریس کے ترجمان گورو بلبھ نے اتوار کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے سائنسی بنیادوں پر تجربہ شدہ جو بہترین ویکسین ہے، وہ ملک کے ہر شہری کو مفت فراہم کی جانی چاہئے۔
سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو کے ٹیکہ نہ لگانے کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس کے بارے میں سماجوادی پارٹی سے پوچھا جانا چاہئے، لیکن کانگریس چاہتی ہے کہ حکومت اس عالمی وبا سے بچاؤ کے لئے سب سے بہترین ویکسین سب کو مفت فراہم کرے۔
ترجمان نے کہا کہ کانگریس حکومتوں نے متعدد بار ٹیکہ کاری مہم چلائی ہے اوربڑی بڑی بیماریوں کو شکست دی ہے۔ پارٹی کو اس میں کافی تجربہ ہے اور اگر حکومت چاہے تو وہ لوگوں کی حفاظت کے لئے اس سلسلے میں اس سے مشورہ کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں 11 فیصد آبادی کو کووڈ کا ٹیکہ لگ چکا ہے لیکن ہمارے ملک میں اس کی شروعات بھی نہیں ہوئی ہے۔
حکومت سب لوگوں کو مفت کورونا ٹیکہ لگانے کا بندوبست کرے: کانگریس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS