حکومت کے پاس گنا کسانوں کے بقایہ ادائیگی کے لئے پیشہ نہیں: پرینکا گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت بلا جواز پیسہ خرچ کررہی ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی کے لئے اس کے پاس پیسہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے کہ حکومت سرمایہ داروں کے بارے میں خوب سوچتی ہے اور ان کو فائدہ پہنچانے کے منصوبے بناتی ہے لیکن کسانوں کے بارے میں غور کرنے کے لئے اسے فرصت نہیں ہے اس لئے گنا کسانوں کے بقایہ کی ادائیگی بھی نہیں کی جارہی ہے۔
پرینکا گاندھی نے پیر کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’بی جے پی حکومت کے پاس 20 ہزار کروڑ کا نیا پارلیمنٹ کوریڈور بنانے، 16 ہزار کروڑ کا پی ایم کے لئے اسپیشل جہاز خریدنے کے لئے پیسہ ہے لیکن اترپردیش کے گنا کسانوں کو 14 ہزار کروڑ کی ادائیگی کرنے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔ 2017 سے گنا کے دام میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ یہ حکومت صرف ارب پتیوں کے بارے میں سوچتی ہے۔‘‘
انہوں نے گاؤں کنکشن نام سے ایک پوسٹ بھی لنک کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ گنا کسانوں ک 12994 کروڑ روپے کا بقاہ جن میں سے سے زیادہ 10 ہزار گنا کسانوں کا پیسہ روکا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS