گہلوت-پائلٹ تنازع فیصلے کا اختیار سونیا گاندھی پر چھوڑدیا

0
DailyO

نئی دہلی (ایجنسیاں) : پنجاب کے بعد کانگریس راجستھان میں تنازع ختم کرنے کیلئے سرگرم ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق ریاستی صدر سچن پائلٹ کے درمیان جاری رسہ کشی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کانگریس کے تنظیم جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور راجستھان انچارج اجے ماکن جے پور پہنچے ہیں۔اشوک گہلوت اور دونوں لیڈروں کے درمیان کابینہ میں پھیربدل اور توسیع کے سلسلے میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کے بعد گہلوت نے کہا کہ فیصلے کا اختیار سونیا گاندھی پر چھوڑدیا ہے۔
دوسری طرف وینوگوپال نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے ریاستی انچارج اجے ماکن کو راجستھان کا مسئلہ اسی ماہ حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وینوگوپال اور اجے ماکن آج ریاستی کانگریس دفتر میں میٹنگ کرنے کے بعد سڑک کے راستے ہی دہلی روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے دیرشب مشاورت کے بعد اتوارکو ریاستی کانگریس کے دفتر میں ریاستی صدر گووندسنگھ ڈوٹاسرا کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں اراکین اسمبلی اورپارٹی عہدیداروں نے دونوں لیڈران کے استقبال کیلئے منعقدکی گئی تھی، لیکن میٹنگ میں وینوگوپال اور اجے ماکن نے اراکین اسمبلی اورپارٹی کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے تبادلہ خیال کیا۔اس میٹنگ میں تمام فیصلہ ہائی کمان پر چھوڑنے پر اتفاق کیا گیا۔ اب اجے ماکن اراکین اسمبلی کا خیال جاننے کیلئے دوبارہ 28 جولائی کو جے پورآئیں گے۔ وہ مسلسل 2روز 28 اور 29 جولائی کو ہرایک ایم ایل اے کافیڈبیک لیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ گہلوت کابینہ میں سابق نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ حامیوں کے ساتھ، حکومت کوحمایت دینے والے آزاد اوربی ایس پی سے کانگریس میں شامل ہوئے اراکین اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کاچیلنج ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS