محض 2مہینے میں کوروناوبا سے 1.66لاکھ اموات

0
imgae:business today

نئی دہلی (ایجنسیاں) : سرکاری اعدادو شمار کے مطابق اپریل 2020 کے بعد سے ہندوستان میں کورونا سے ہوئی نصف فیصد اموات صرف 2مہینے یعنی اپریل اور مئی 2021میں ہوئیں۔ یہ اعدادوشمار اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ یہ 2مہینے کتنے خطرناک تھے اور اس کا ریاستوں پر کس طرح کا اثر پڑا۔
ہندوستان میں اپریل اور مئی میں کورونا سے ہوئی اموات کا 41 فیصد مہاراشٹر، کرناٹک اور دہلی سے آیا۔ 3 ریاستوں نے اس مدت میں سب سے زیادہ اموات درج کیں۔ دہلی، کرناٹک اور پنجاب میں 14مہینوں میں کل کووڈ کی موت کا تقریباً 60 فیصد اپریل اور مئی میں ہوا۔ حقوق اطلاعات کے تحت سرکار کے ذریعہ جاری اعدادوشمار میںاس کا انکشاف ہوا ہے۔ این سی ڈی سی نے کہاکہ اپریل 2020 اور مئی 2021 کے درمیان کل 329065 کووڈ اموات میں سے 166632 اپریل اور مئی 2021 میں ہوئیں۔ مئی میں 120770 لوگوں کی موت ہوئی اور اپریل میں 45882 لوگوں کی جان گئی۔ جون میں 68354 کووڈ اموات درج کی گئیں۔ اپریل اور مئی سے پہلے ایک مہینے کیلئے سب سے زیادہ اموات ستمبر 2020 میں 33035 ہوئی تھیں۔ ستمبر-اکتوبر کو کورونا کی پہلی لہر کا سب سے خطرناک مانا جاتاتھا۔ اس کے بعد فروری 2021میں اس وبا سے 2777 مریضوں کی جان گئی۔ ماہرین نے کہاکہ مارچ میں لہر کے اشارے سامنے آنے لگے، جب پنجاب، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور گجرات میں کورونا سے ہوئی اموات میں اضافہ دیکھا گیا۔ قومی سطح پر بھی یہ تعداد دوگنی سے زیادہ ہوگئی۔ان تمام ریاستوں میں بھی کووڈ کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب سیاسی پارٹی کے لیڈران آسام، کیرالہ، مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں اسمبلی انتخابات کیلئے تشہیرزوروں پر کررہے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS