ہندوستان اور برطانیہ کی تینوں افواج کے بیچ پہلی مشترکہ فوجی مشق

0

نئی دہلی،(یو این آئی):ہندوستان اور برطانیہ کی تینوں افواج کے درمیان ایک ہفتے تک چلنے والی پہلی مشترکہ فوجی مشق ’کونکن شکتی ‘آج سے شروع ہوگئی ۔
مشترکہ فوجی مشق کا پہلا مرحلہ مغربی ساحل پر دو مراحل میں ہوگا اور بندرگاہ کا مرحلہ ممبئی میں جمعرات سے ہفتہ تک جبکہ بحری مرحلہ 24 سے 27 اکتوبر تک منعقد کیا جائے گا۔ برطانیہ کی رائل افواج کی طرف سے طیارہ بردار بحری جہازکوین ایلیزابیتھ ، اس پر تعینات ایف 35 جنگی طیارہ اور ہیلی کاپٹر، ٹائپ 23 فریگیٹ رچمنڈ اور دیگر پلیٹ فارم حصہ لے رہے ہیں۔
ہندوستانی بحریہ کی طرف سے تین جنگی جہاز آئی این ایس کولکتہ ، آئی این ایس کوچی اور آئی این ایس چنئی ، دو فری گیٹ آئی این ایس تلوار اور آئی این ایس تیگ حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ سی کنگ 42 بی ، کاموف 31 اور چیتک ہیلی کاپٹر ، مگ 29 جنگی طیارہ ، ڈورنیئر اور پی 8 آئی ٹوہی طیارہ حصہ لیں گے۔مشق میں فضائیہ کا جنگی طیارہ جیگوار ، سکھوئی اور دیگر پلیٹ فارم بھی حصہ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS