دہلی میٹرو میں ڈھاکہ میٹرو کے افسران کے پہلے بیچ کی تربیت شروع

0

نئی دہلی،(یو این آئی) دہلی میں 2002 میں میٹرو خدمات شروع ہونے سے پہلے، دہلی میٹرو نے اپنے افسران اور عملہ کو تربیت کے لیے ہانگ کانگ بھیجا تھا لیکن آج اسی میٹرو کارپوریشن نے ڈھاکہ میٹرو کے آپریشن اور مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے بیچ کے افسران کو شاستری پارک میں واقع دہلی میٹرو ریل اکیڈمی (DMRA) میں تربیت شروع کرکے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔
دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) کی طرف سے آج یہاں جاری ہونےوالی ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دہلی میٹرو کی طرف سے شروع کیے گئے اس تربیتی پروگرام میں 19 عملہ اور 17 رولنگ اسٹاک افسران شامل ہیں جو ڈھاکہ میٹرو کے افسران اور عملہ ہیں۔
ڈی ایم آر اے میں 14 اکتوبر 2021 سے شروع ہونے والا یہ تربیتی پروگرام اس معاہدے کا حصہ ہے جس پر ڈی ایم آر سی اور این کے ڈی ایم ایسوسی ایشن کے درمیان دستخط کیے گئے تھے۔ این کے ڈی ایم غیر ملکی اور بنگلہ دیشی کمپنیوں کا ایک کنسورشیم ہے جو بنگلہ دیش میں ڈھاکہ میٹرو ریل ٹرانسپورٹ سروس پروجیکٹ پر عمل درآمد کی نگرانی کر رہی ہے اور 163 ڈھاکہ میٹرو کے عہدیداروں کو تربیت فراہم کرنے کا بندوبست کررہی ہے۔اس تربیتی کورس کا دورانیہ پروفائل کے مطابق 24 دن سے 156 دن تک ہوگا۔
ڈھاکہ میٹرو جلد ہی اپنی پہلی لائن کا افتتاح کرے گی ، جسے ‘ایم آر ٹی لائن -6’ کے نام سے جانا جائے گا اور اس کی لمبائی 20.1 کلومیٹر ہے۔ یہ فلیگ شپ ٹریننگ اسائنمنٹ میٹرو ریل سروس ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نہ صرف ہندوستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر ڈی ایم آر اے کے امیج کو ایک اہم تربیتی مقام کے طور پر مزید نمایاں کرے گی۔ ڈی ایم آر اے نے اس سے قبل ایم آر ٹی جکارتہ اور ایل آر ٹی کولمبو کے لیے مختصر مدتی کورسز بھی کرائے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS