سماجوادی پارٹی کی پانچویں فہرست جاری، سنبھل سے ضیاءالرحمٰن برق کو امیدوار بنایا

0

لکھنئو: سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنے مزید چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، سماجوادی پارٹی کی  جانب سے یہ پانچویں فہرست ہے۔ جس میں سنبھل سے مرحوم رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کے پوتے اور رکن اسمبلی ضیاء الرحمن برق کو امیدوار بنایا ہے۔

سماج وادی پارٹی نے پانچویں فہرست میں سنبھل، باغپت، گوتم بدھ نگر، پیلی بھیت، گھوسی اور مرزا پور سے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

سماج وادی پارٹی نے گوتم بدھ نگر سے اپنا امیدوار تبدیل کیا ہے۔ اب یہاں سے راہل آوانہ کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ وہیں سنبھل سے مرحوم ایم پی شفیق الرحمن برق کی جگہ ان کے پوتے اور رکن اسمبلی ضیاء الرحمن برق کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ بھاگوت سرن گنگوار کو پیلی بھیت سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پپو یادو کی جن آدھار پارٹی کانگریس میں شامل ہوئے

مزید پڑھیں: آسام سے کانگریس ایم پی عبدالخالق نے اپنا استعفیٰ واپس لیا

اس کے علاوہ پارٹی نے باغپت سے منوج چودھری، گوتم بدھ نگر سے راہل آوانہ، گھوسی سے راجیو رائے اور مرزا پور سے راجیندر ایس بند کو میدان میں اتارا ہے۔

معلوم ہوکہ کچھ ہفتے پہلے ہی سنبھل کے رکن پارلیمان شفیق الرحمن برق کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا، سماج وادی پارٹی نے شفیق الرحمن برق کے نام کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ ان کی موت کے بعد یہ امید ظاہر کی جارہی تھی کہ انکے پوتے اور رکن اسمبلی ضیاءالرحمن برق کو سماجوادی پارٹی میدان میں اتار سکتی ہے۔ اور ایسا ہی ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS