نئی دہلی:(یو این آئی) ہندوستان اور یورپی یونین نے اقتصادی تعلقات کو مضبوطی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بدھ کے روز کہا کہ یورپی یونین کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے سینئر ارکان نے مزید اقتصادی تعلقات پر بات چیت کے لیے ہندوستانی حکام سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں ہندوستانی فریق کی قیادت وزارت خارجہ میں سکریٹری (مغرب) سنجے ورما نے کی۔ یورپی یونین کے وفد میں مسز ایس ہان، جے جاہردل، سورین گیڈے، برینڈ لینگن اور ارناؤڈ ڈینزن شامل تھے۔مسٹر باگچی نے ٹویٹ کیاکہ دونوں فریقوں نے اقتصادی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کا عہد کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان یہ بات چیت روس یوکرین جنگ کے پس منظر میں ہوئی جس نے عالمی معیشت اور تجارت کو شدید متاثر کیا ہے۔
ہندوستان-یورپی یونین اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS