دفاعی تحقیق اورترقی تنظیم نے لیہہ میں کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت قائم کی

    0

    نئی دہلی: دفاعی تحقیق اورترقی تنظیم ( ڈی آر ڈی او )نے مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں کورونا وائرس کے معاملوں کی نشاندہی کرنے کیلئے ٹیسٹنگ (جانچ) کی شرح بڑھانے کی خاطر لیہہ میں موجود لیباریٹری ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ہائی الٹی ٹیوڈ ریسرچ دیہار میں کووڈ اُنیس کے جانچ کی سہولت قائم کی ہے۔
    ٹیسٹنگ کی سہولت سے متاثرہ افراد پر قریبی نگاہ رکھنے میں  بھی مدد ملے گی اوراس سہولت سے طبی تحقیق کی بھارتی کونسل آئی سی ایم آر کے تحفظ کے معیارات
    اوررہنما خطوط پورے کئے جا سکیں گے۔ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر جناب آ ر کے ماتھر نے 22جولائی 2020 کو اس سنٹر کا افتتاح کیا تھا۔
    دیہارمیں اس جانچ سہولت  میں یومیہ 50 نمونوں کی اسکریننگ کی صلاحیت ہے۔ یہ سنٹر کووڈ کی جانچ کے لئے تربیتی افرادی قوت کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا
    ہے اوراس سے مزید حیاتیاتی خطرات سے نمٹنے میں بھی کافی مدد ملے گی اور زرعی  کاموں میں کام آنے والے جانوروں کو لاحق امراض سے متعلق تحقیق اور ترقی
    کی سرگرمیاں انجام دینے میں بھی مدد ملے گی۔
    اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنرآر کے ماتھر نے کووڈ اُنیس سے نمٹنے میں ڈی آر ڈی او کی کوششوں کی ستائش کی اور دیہار میں اس سہولت کو دستیاب کرانے کیلئے
    ڈیفنس آراینڈ ڈی کے محکمے کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سنٹر سے متاثرہ افراد
    کے علاج میں مدد ملے گی۔
    لیفٹیننٹ گور نر نے اس ٹیسٹنگ سہولت کا معائنہ بھی کیا۔ انہیں ٹیسٹنگ سہولت کے بایو سیفٹی پہلو کے بارے میں  بھی آگاہ کیا گیا اور مختلف النوع اشیا کے باہم رابطے
    پر آنے سے پیدا ہونے والی سمیاتی کیفیت کی روک تھام اور تحقیق کار ، صحت سے جڑے پیشہ ور افراد اور ماحولیات کے تحفظ  کو کم سے کم کرنے کےلئے احتیاطی
    اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 
    دیہار کے ڈائرکٹر ڈاکٹر اوپی چورسیا،برگیڈیئر جے بی سنگھ، کمانڈنٹ این آر آئی ایس آر،لیہہ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پدما گرمیت، سی ایم او ڈاکٹر متپ ڈورجے کے ساتھ
    ساتھ ایس این ایم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور فوج کے سینئر افسران کے علاوہ ڈی آرڈی او کے سائنسداں بھی اس موقع پر موجود تھے۔
    ڈیہار،ڈی آر ڈی او کی لائف سائنسز کی لیباریٹری ہے،جو سرد بنجر اورزرعی  کاموں میں کام آنے والے جانوروں کی تکنیکی باریکیوں پر کام کر رہا ہے۔یہ لیباریٹری
    دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کے واسطے میڈیسنل اورایرومیٹکس پلان کا پتہ لگانے کے لئے ان کی اسکریننگ اور نشاندہی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ سرد اوراونچائی
    والے ریگستانی علاقوں کے لئے گرین ہاؤس ٹیکنالوجی پر بھی  کام کر رہی ہے اور ان کی نشاندہی کر رہی ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS