پارکوں اور گولف کلب کو کھولنے کا فیصلہ 50،فیصد گنجائش والے ریستوراں کو ہری جھنڈی

0

دہلی میں آج سے پابندیوں میںمزید نرمی
نئی دہلی (ایجنسیاں):دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر دہلی حکومت نے اتوار کو کووڈ پابندیوں میں نرمی
کردی۔دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے ) نے اتوار کو اپنے حکم کے تحت پیر سے پبلک پارکوں اور گولف کلب کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔تمام
مارکیٹ کمپلیکس اور مال کو صبح 10بجے سے صبح 8بجے تک اور 50فیصد گنجائش والے ریستوراں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے،جب کہ بار کو صبح
10 بجے سے رات8 بجے تک بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔اس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریستوراں اور بار سے متعلق
حفاظتی معیارات پرسختی سے عمل کرنے کیلئے ریستوراں کے مالک اور بار مالکان ذمہ دار ہوں گے۔اس کے علاوہ اسکول،کالج،تعلیمی ادارے،کوچنگ انسٹی
ٹیوٹ،ثقافتی،سماجی،سیاسی،کھیل،مذہبی سرگرمیاں،اسٹیڈیم،اسپورٹس کمپلیکس،تفریحی مقامات،جم،سوئمنگ پول،سنیما تھیٹر،ملٹی پلیکس کو اگلے احکامات تک بند
رکھا گیا ہے ۔
دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے ) کی طرف سے جاری حکم میں بازار، مال، ریسٹورنٹ اور بار کو 28 جون تک راحت دیتے ہوئے کہا گیا ہے
کہ کورونا گائڈ لائن کی اندیکھی کی تو یہ راحت واپس لے لی جائے گی۔ بازاروں میں ضلع مجسٹریٹ اچانک معائنہ کریں گے ۔ایک زون میں ایک دن میں صرف
ایک ہفتہ وار بازار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔یہ ہفتہ وار بازار کسی سڑک کے کنارے نہیں بلکہ اسکول احاطہ یا میدان میں ہی لگانے کی اجازت ہے۔
سرکار کے فیصلے سے تفریح پارک اور جم مالکوں کو فی الحال مایوسی ہاتھ لگی ہے ۔سرکار نے انہیں فی الحال کوئی راحت نہیں دی ہے۔سیاسی، مذہبی اور
سماجی پروگراموں پر بھی پابندی جاری رہے گی۔ میٹرو ،نجی اور سرکار دفاتر میں 50فیصد اہلیت کے ساتھ ہی چلانے اور کھولنے کی منظوری دی گئی ہے
۔حالانکہ لوگوں کو امید تھی کہ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے سرکار میٹرو میں کچھ راحت دے سکتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS