کابل ایئرپورٹ پر ہلاکتیں دھماکے سے نہیں امریکی مرینزکی فائرنگ سے ہوئیں

0

واشنگٹن: (یواین آئی) مشہور امریکی نشریاتی ادارہ سی این این نے 26 اگست 2021 کے کابل ایئرپورٹ دھماکے پر پنٹاگن کی بریفنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ پنٹاگن نے کہا تھا کہ تمام 180 افراد دھماکے میں مارے گئے، سی این این کی انویسٹی گیٹو رپورٹ کے مطابق متعدد افراد گولیاں لگنے سے مرے۔
تب پنٹاگن نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی مرینز کی فائرنگ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ سی این این کی شائع کردہ رپورٹ نے پنٹاگن کے دعوؤں کو جھٹلادیا ہے، کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے بارے میں پنٹاگن نے میڈیا بریفنگ دی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ تمام اموات دھماکے سے ہوئیں اور دھماکے کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی مرینز نے گولیاں ہوا میں چلائی تھیں، جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ سی این این کی اسپیشل رپورٹ کے مطابق اموات صرف دھماکے سے نہیں بلکہ گولیاں لگنے سے بھی ہوئیں، امریکی نشریاتی ادارے نے عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات پیش کردیئے، مقتولین کے میڈیکل ریکارڈز بھی حاصل کرلئے جن میں صاف لکھا ہے کہ اموات گولی لگنے سے ہوئیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS