دنیا میں ہلاکت خیزکورونا وائرس سے اب تک 17.81 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی: (یو این آئی) دنیا بھر میں ہلاکت خیز اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ 19) کے پھیلنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 17.81 کروڑ سے زیادہ افراد اس موذی وبا سے متاثر اور 38.57 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ جبکہ 257.12 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا کے ٹیکے لگاچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سیٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 17 کروڑ 81 لاکھ 27 ہزار 821 ہوگئی ہے جبکہ 38 لاکھ 57 ہزار 954 افراد اس سے متاثر اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دنیا میں پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ کم ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 3،35،37،971 ہوگئی ہے اور اس موذی وبا وجہ سے چھ لاکھ ایک ہزار 740 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بہرحال، امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہونے اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS