نئی دہلی:ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ساڑھے دس لاکھ سے زیادہ کورونا ٹیسٹ ہونے کے درمیان کوروناوائرس پوزيٹیویٹی کی قومی اوسط شرح 8.57 فیصد یعنی تقریبا نوفیصد ہوگئی ہے۔
اتوار کے روز حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق تمل ناڈو میں کورونا وائرس کی پوزيٹیویٹی شرح 8.10 فیصد، گوا میں 8.05 فیصد، جھارکھنڈ میں 6.19 فیصد، اڈیشہ میں 5.71 فیصد، بہار میں 5.51 فیصد، گجرات میں 5.01 فیصد، مدھیہ پردیش میں 4.74 فیصد، پنجاب میں 4.69 فیصد، اترپردیش میں 4.56 فیصد اور راجستھان میں 4.18 فیصد ہے۔
فی الحال، ملک میں فی دس لاکھ آبادی پر کورونا وائرس کی جانچ کی تعداد 545 ہے۔ گوا میں فی 10 لاکھ آبادی میں سب سے زیادہ 1584 کورونا ٹیسٹ ہوئے۔ اسی طرح، آندھرا پردیش میں فی 10 لاکھ آبادی میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد 1،391 ہے، جبکہ یہ تعداد دہلی میں 950، اڈیشہ میں 905، آسام میں 747، کرناٹک میں 748، کرناٹک میں 740، بہار میں 650، تلنگانہ میں 637، اتراکھنڈ میں 590 اور ہریانہ میں 563 ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 948 کورونا مریضوں کی موت ہونے کے درمیان کورونا شرح اموات 1.79 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے اعداد و شمار کے مطابق 29 اگست کو ملک بھر میں 948 کورونامریضوں کی موت ہو گئی ۔ ،جس سے اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 63،498 ہوگئی ہے۔
وزارت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق گجرات اور مہاراشٹر میں شرح اموات 3.2 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ ، پنجاب میں 2.7 فیصد ، دہلی میں 2.6 فیصد ، مدھیہ پردیش میں 2.2 فیصد ، مغربی بنگال میں 2.0 فیصد ، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد ، کرناٹک میں 1.7 فیصد ، اترپردیش میں 1.5 فیصد ، راجستھان میں 1.3 فیصد ، ہریانہ میں 1.1 فیصد ، جھارکھنڈ میں 1.1 فیصد ، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد ، تلنگانہ میں 0.7 فیصد ، اڈیشہ میں 0.5 فیصد ، بہار میں 0.4 فیصد ، کیرالہ میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں 29 اگست کوسب سےزائد 328 کورونا مریضوں کی موت ہو گئی ۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 115 ، تمل ناڈو میں 87 اور آندھرا پردیش میں 82 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔
- Regional
- Andhra Pradesh & Telangana
- Gujarat & Rajasthan
- Health, Science, Technology & Environment
- Karnataka & Tamil Nadu
- Kerala, Other States & UT
- Punjab & Haryana
ملک میں کورونا وائرس کی پوزيٹیویٹی شرح تقریبا نو فیصد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS