حیدرآباد: (یواین آئی) کورونا کے ایک دوسرے سے پھیلنے کا خوف لوگوں کو ستارہا ہے۔اس وبا کے اضلاع کے دور دراز علاقوں تک بھی پھیلنے سے مواضعات میں رہنے والوں میں بھی خوف پایاجاتا ہے تاہم تلنگانہ کے ضلع جئے شنکر بھوپال پلی کے یتنارم جنگلاتی علاقہ کو ہی کورونا متاثرین نے الگ تھلگ مرکزبنادیا۔اس دیہات میں تین دنوں کے دوران تقریبا 34افراد اس وباسے متاثر ہوئے۔ان افراد کو یہ خوف تھا کہ ان کی وجہ سے ان کے خاندان یا پھر گاوں کے دوسرے لوگوں کو کورونا ہوسکتا ہے اسی لئے گاوں کے 7خاندانوں کے 20افراد نے جنگلاتی علاقہ کو ہی الگ تھلگ مرکز بنادیا۔یہ افراد اس جنگلاتی علاقہ میں ہی رہتے ہوئے غذا لے رہے ہیں اور دیگر ضروری کام انجام دے رہے ہیں۔ان متاثرین نے کہا کہ مکمل طورپر صحت یابی کے بعد ہی وہ اپنے گاوں جائیں گے۔
کورونا متاثرین نے جنگلاتی علاقہ کو ہی الگ تھلگ مرکز بنالیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS