کلکتہ ہائی کورٹ ایک بار پھر اگلے چار دنوں کیلئے بند

    0

    کلکتہ :کلکتہ ہائی کورٹ کوایک بار پھر اگلے چار دنوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اسپیشل بنچ فوری حل طلب مقدمات کی سماعت کرے گی۔عدالت کے ذرائع کے مطابق شمالی دیناج پور کے ممبر اسمبلی کے قتل معاملے کی سماعت جسٹس شیوا کانت پرساد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کریں گے ۔
    18جولائی کو کلکتہ ہائی کورٹ کی طرف سے جاری نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ بدھ تک عدالتی اور انتظامی امور کلکتہ ہائی کورٹ میں بند رہیں گے۔جمعرات کو عدالت کھلے گی تاہم جمعہ کو بھی بند رہے گی۔اس سے قبل 9 جولائی کو عدالت نے نوٹی فیکشن جاری کرتے ہوئے 19جولائی تک کام کاج بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS