سابق وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) : قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پاس ہونے کے بعد عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے، کابینہ ڈویڑن نے عمران خان کو بطور وزیراعظم پاکستان ڈی نوٹیفائی کر دیا۔کابینہ ڈویڑن نے عمران خان کی بطور وزیر اعظم سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویڑن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق 10 اپریل کو ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد آئین پاکستان کے مطابق عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور وزیراعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی بھی اپنے عہدوں پر بر قرار نہیں رہے۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 25 وفاقی وزرا، 4 وزرائیمملکت، 4 مشیروں اور 19 معاونین کو بھی ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔نوٹفیکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 اپریل کو ہونے والے قومی اسبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 174 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے جن کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں کل ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) نے شاہ محمود قریشی اور متحدہ اپوزیشن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا 11 اپریل 2022 بروز پیر منعقد ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے اور اب اجلاس دن 11 بجے کے بجائے دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا، اجلاس کے دوران ملک کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا جو اپنی کابینہ تشکیل دے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS