پرتاپ گڑھ : (یواین آئی) مرکز و صوبوں میں منہگائی و بے روزگاری میں اضافہ کے سبب حکومت کے تئیں عوام میں مزید اشتعال ہے ،جس کے سبب بی جے پی آئندہ صوبہ کے اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کے پولرائزیشن کے لیئے صوبہ کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑ سکتی ہے-اس کی حامی تنظیمیں ابھی سے افواہ پھیلا کر ہندو مسلمانوں کو تقسیم کرنے کا کام کر رہی ہیں ۔افواہوں سے لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے ،اور یہی ہماری شان ہے ،و یہاں کا آئین عوام کے مفاد میں ہے ۔ عوام کے ہاتھ میں اختیار ہے کہ وہ جسے چاہے اقتدار پر فائز کرے اور جسے چاہے اقتدار سے بے دخل کرے ۔جب تک عوام کی توقعات کو پورا کرنے کے لیئے سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو اہل ثابت نہیں کرتیں ،اس وقت تک صرف گمراہ کن مہیم کے ذریعہ انتخاب ہوتے رہیں گے ۔یہ عمل نہ صرف جمہوری تقاضوں کےمغائر ہوگا ،بلکہ اس سے قومی ترقی بھی متاثر ہوگی ،اور ملک کے مفاد کی تکمیل بھی نہیں ہو سکے گی ۔ بی جے پی جب سے مرکز و صوبوں میں زیر اقتدار ہوئ ہے ،تب سے جمہوریت و آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔مسلسل آر ایس ایس کے آئین پر کام کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑی اقلیتی طبقے کو اس کی حامی تنظیموں نے نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔ جیسے جیسے اسمبلی انتخاب نزدیک آرہا ہے ،ویسے ویسے بی جے پی حامی شرپسند ملک کے امن امان و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں کوشاں ہیں ۔ ملک میں پٹرولیم مصنوعات ،کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ،بڑھتی بے روزگاری اور بند ہوتی صنعت کے سبب اب حکومت کے تئیں عوام میں مزید اشتعال ہے ۔آئندہ اسمبلی انتخاب کو دیکھتے ہوئے بی جے پی میں افرہ تفری کا ماحول ہے ،وہ انتخاب کو دیکھتے ہوئے ووٹوں کے پولرائزیشن کے لیئے صوبہ کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کا کام کر سکتی ہے ۔عوام میں بی جے پی کے خلاف آواز اٹھنے لگی ہے ۔لوگ پریشان ہیں انہیں دو وقت کی روٹی کے لئے جدو جہد کرنی پڑ رہی ہے ۔ حالات یہ ہے کہ اوسط درجہ و مزدور طبقے کے سامنے اس منہگائ کے دور میں بڑے مسائل ہیں ،ان کے سامنے مزید تاریکی ہے ۔ حکومت عوامی مسائل کے تصفیہ کے برعکس فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو درہم برہم کر انتخاب میں کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ عوام اب سمجھ چکی ہے کہ بی جے پی کے پاس عوامی مفاد کا مدعہ نہیں ہے ،وہ صرف سرمائے داروں کے مفاد کے لیئے کام کر رہی ہے ،عوامی مسائل سے اب کوئ مطلب نہیں ہے ۔ عوام اب گمراہ ہونے والی نہیں ہے ،انتخاب میں بی جے پی کو منہ توڑ جواب دے گی ۔پیس پارٹی عوام کو حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں سے بیدار کرنے کا کام کر رہی ہے ۔ محتاط رہے تاکہ شرپسند امن امان بگاڑنے میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔
بی جے پی انتخاب کے مدے نظر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑ سکتی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS