نئی دہلی: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اس وقت بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ دریں اثنا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سری لنکن کرکٹ (ایس ایل سی) کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ آئی سی سی کا یہ فیصلہ سری لنکا کی پارلیمنٹ کی جانب سے جمعرات کو متفقہ طور پر ایک قرارداد کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔
Sri Lanka Cricket suspended by ICC Board.
More here ⬇️https://t.co/3QcLinUPp0
— ICC (@ICC) November 10, 2023
قرارداد میں سری لنکا کرکٹ کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کی حکمران اور اپوزیشن دونوں جماعتوں نے حمایت کی۔ آئی سی سی نے نتیجہ اخذ کیا کہ سری لنکا کرکٹ بطور رکن اپنی ذمہ داریوں کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسے اپنے تمام معاملات کو آزادانہ طور پر چلانے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ گورننس یا انتظامیہ میں حکومتی مداخلت نہ ہو۔
مزید پڑھیں: پاکستان جیتا تو بھی ہوگا ورلڈ کپ سے باہر! سری لنکا نے بگاڑ دیا کھیل
آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ معطلی کی شرائط کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ مناسب وقت پر کرے گا۔ آئی سی سی بورڈ کا اجلاس 21 نومبر کو ہونا ہے جس کے بعد مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ سری لنکا اگلے سال جنوری سے فروری میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنے والا ہے۔