کسی فلسطینی شہری کو ماروگے تو یقینا آپ حماس کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہو: ایلن مسک

0
کسی فلسطینی شہری کو ماروگے تو یقینا آپ حماس کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہو: ایلن مسک
کسی فلسطینی شہری کو ماروگے تو یقینا آپ حماس کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہو: ایلن مسک

نئی دہلی: دنیا کے سب سے بڑے کاروباری ایلن مسک نے اسرائیلی کی جانب سے فلسطین پر جاری بمباری پر کھل کر اپنی بات رکھی ہے۔ ایک یوٹوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے مالک ایلن مسک نے صاف طور پر کہا کہ آپ کسی فلسطینی شہری کو ماروگے تو یقینا آپ حماس کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہو۔

یوٹیوب کے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ایلون مسک غزہ کی حمایت میں سامنے آیا اور کہا کہ اگر آپ غزہ میں بچوں کو مارتے ہیں تو پھر آپ نے حماس کے کم از کم چند ارکان بنائے گے۔

معلوم ہوکہ پچھلے مہینے، مسک نے انٹرنیٹ بند ہونے کے دوران سٹار لنک سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کو دستیاب کر کے غزہ کی مدد بھی کی۔

مزید پڑھیں: غزہ میں ظلم کا تسلسل، شہداء کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی

واضع ہوکہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت 34 ویں روز بھی تاحال جاری ہے، جس کے باعث شہداء کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 812 ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS