تبدیلیوں کے ساتھ نئے دور کا آغاز

0

جو پیدا ہوا ہے، اسے مرنا بھی ہے، البتہ بادشاہ یا ملکہ کی موت سے کئی چیزیں ختم ہو جاتی ہیں اور نئے بادشاہ یا ملکہ کی تاج پوشی سے نئے دور کا آغاز ہوتا ہے جیسے برطانیہ میں ملکہ الزبتھ دوم کی موت پربھی ایک دور ختم ہو گیا اور دوسرے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ اب ملکہ الزبتھ دوم کے بڑے بیٹے چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ ہوں گے۔ ان کے دور بادشاہت کا آغاز 8 ستمبر، 2022کو ہوا۔ اسی دن ملکہ الزبتھ دوم نے آخری سانسیں لیں۔ اب برطانیہ میں ’ہر مجسٹی‘ کی جگہ ’ہز مجسٹی‘ استعمال ہوگا۔ پارلیمنٹ میں حکومت کا پروگرام اب بادشاہ پیش کریں گے۔ بکنگھم پلیس کے سامنے کے ’کوئنس گارڈس‘ کا نام تبدیل ہو جائے گا، کیونکہ اس پولیس کو اب بادشاہ کے لیے امن قائم رکھنا ہوگا۔ ’کیو سی‘ یعنی ملکہ کے وکیل اب ’کے سی‘ یعنی بادشاہ کے وکیل کہلائیں گے۔ ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال اور چارلس سوم کے بادشاہ بننے سے کچھ اور تبدیلیاں ہوںگی۔ مثلاً، برطانیہ کے ترانے میں تبدیلی ہوگی۔ اب تک ’گاڈ سیو دی کوئن‘گایا جاتا تھا اور اب ’گاڈ سیو دی کنگ‘ گایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، ’برطانیہ کے پاسپورٹ کے اندرونی کور پر موجود الفاظ جو تاج کے نام پر جاری کیے گئے ہیں، انہیں بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح آسٹریلیا، کنیڈا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس کے اندر موجود متن کو بھی اَپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔‘برطانیہ ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور مشرقی کیربیئن کے نوٹوں پر اب ملکہ الزبتھ دوم کے بجائے بادشاہ چارلس سوم کا چہرہ نظر آئے گا۔ ملکہ کی تصویروالے ڈاک ٹکٹوں کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اسی طرح اور بھی چیزیں تبدیل ہوں گی۔n

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS