نئے بادشاہ کی نئی چنوتی

0

7 ستمبر، 2022 تک چارلس شہزادہ تھے۔ ازدواجی زندگی کی تلخی، اپنی پہلی زوجہ لیڈی ڈائنا سے ان کے تعلقات سرخیوں میں رہے توکامیلا سے قربت اور پھر شادی بھی سرخیوں میںرہی۔ یہ سب ان کی شبیہ پر اثر ڈالنے والی باتیں تھیں، چنانچہ بادشاہ بن جانے کے بعد چارلس سوم کے سامنے سب سے بڑا سوال شاید یہی ہوگا کہ عوام میں وہ کتنے مقبول ہیں؟ اور سب سے بڑی چنوتی یہی ہوگی کہ عوام میں وہ مقبولیت کیسے حاصل کریں جو ان کی ماں کو حاصل تھی؟ کیونکہ ایک رپورٹ کے مطابق، ’رائے عامہ کے جائزوں نے انہیں مسلسل اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم یا ان کے بیٹے شہزادہ ولیم سے کم مقبول دکھایا ہے، اس لیے انہیں ابھی عوام کے ایک بڑے حصے کا دل جیتنا ہے۔‘ ان کے بیٹے شہزادہ ہیری نے شریک حیات میگن مارکل کے ساتھ شاہی خاندان چھوڑا تھا تو اس وقت نسل پرستی کی بات سامنے آئی تھی۔ بادشاہ چارلس سوم کو قول و عمل سے یہ بتانا ہوگا کہ وہ مساوات میں یقین رکھتے ہیں، انسانوں کو بانٹ کر دیکھنے کے قائل نہیں۔ ویسے شہزادہ کی حیثیت سے ان کی نجی زندگی میں چاہے جو بھی مسئلے رہے ہوں مگر ان کی امیج مختلف مذہبوں، نظریوں کو احترام دینے والے کی رہی ہے۔ ان کے قول و عمل سے کبھی یہ نہیں لگا کہ وہ انسانوں کو خانوں میں بانٹ کر دیکھنے والے انسان ہیں۔n

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS