فلسطین کی حمایت میں ویراٹ کوہلی سے گلے لگنے والے آسٹریلیائی نوجوان کو پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

0
فلسطین کی حمایت میں ویراٹ کوہلی سے گلے لگنے والے آسٹریلیائی نوجوان کے خلاف معاملمہ درج
فلسطین کی حمایت میں ویراٹ کوہلی سے گلے لگنے والے آسٹریلیائی نوجوان کے خلاف معاملمہ درج

احمد آباد۔: اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے دوران میدان کے درمیان پہنچنے والے آسٹریلوی نوجوان وین جانسن کے خلاف احمدآباد کے چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے  پولیس اہلکار کو دھکا دے کر کرکٹر ویراٹ کوہلی سے گلے لگانے کی کوشش کی تھی۔ ایف آئی آر میں ان کی ٹی شرٹ پر لکھے ہوئے (فری فلسطین) نعرے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

معلوم ہوکہ فائنل میچ اتوار کے روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔ جب بھارتی ٹیم کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اسٹریلوی شہری بین جانسن ریلنگ سے چھلانگ لگا کر میدان میں داخل ہو گیا اور ویراٹ کی طرف گیا جہاں اسے گلے لگانے کی کوشش کی۔ نوجوان کی ٹی شرٹ پر فلسطین پر بمباری بند کرو اور فلسطین کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔ نوجوان کو میدان میں دیکھ کر پولیس والوں نے پکڑ لیا اور بعد میں چاند کھیڑا پولیس اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

ایجنسیوں نے نوجوانوں کے کسی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ چاند کھیڑا پولیس ذرائع کے مطابق آسٹریلوی نوجوان بین جانسن کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ اس کے خلاف آسٹریلیا میں پہلے ہی تین مقدمات درج ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈریسنگ روم میں وزیراعظم نریندر مودی نے محمد شامی کو گلے لگایا

نوجوان کے والد کا تعلق چین اور والدہ کا تعلق فلسطین سے ہے۔ ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا کہ وہ ویرات کوہلی کا مداح ہے اور اسی وجہ سے اس نے ویرات کے قریب جا کر گلے لگانے کی کوشش کی۔ ویراٹ کوہلی تک پہنچنے کے لیے نوجوان کے تھری ٹائر سیکیورٹی سسٹم کو توڑنے پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS