دیوالی کی آمد آمد،جانیں دہلی میں کس پر ہوگی پابندی

0
Image: Parade

نئی دہلی،(یو این آئی): گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دیوالی کے موقع پر دہلی میں پٹاخوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے آج ٹویٹ کیا کہ گزشتہ تین برسوں سے دیوالی کے دوران دہلی کی آلودگی کی خطرناک حالت کے پیش نظر سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ہر قسم کے پٹاخوں کے ذخیرہ،فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جا سکے۔

نہوں نے کہا کہ گزشتہ سال تاجروں کی جانب سے پٹاخوں کی ذخیرہ اندوزی کے بعد آلودگی کی سنگینی کے پیش نظر مکمل پابندی تاخیر سے لگائی گئی تھی جس سے تاجروں کو نقصان ہوا۔ تمام تاجروں سے اپیل ہے کہ اس بار مکمل پابندی کے پیش نظر پٹاخوں کی اسٹوریج نہ کریں۔دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کل کہا تھا کہ ریاستی حکومت نے مختلف متعلقہ محکموں سے کہا ہے کہ وہ 21 ستمبر تک اپنے ایکشن پلان تیار کریں اور اسی بنیاد پر یہاں کی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے سرمائی ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS