فوج نے گلمرگ میں سو فٹ اونچا ترنگا لہرایا

0
Image: Hindustan Times

سری نگر: (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں منگل کے روز فوج نے سو فٹ اونچا ترنگا لہرایا۔ اس موقع پر فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کہا کہ کشمیر بدل رہا ہے اور نوجوانوں کو اس بدلاؤ کا حصہ بننا چاہئے۔انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی کے متعلق فارسی کا یہ مشہور شعر بھی پڑھا ’اگر فردوس بروئے زمیں است۔ ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است‘۔وہاں موجود ایک نیشنلسٹ ایڈوکیٹ حامد نے کہا کہ آج کی اس پرچم کشائی کا مقصد کشمیر میں مثبت ماحول پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70 برسوں کے دوران سیاسی جماعتوں نے یہاں کے لوگوں کا استحصال کیا ہے اور لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب اس کا خاتمہ ہوا ہے اور یہاں کے نوجوان ترنگے کو ہاتھ میں لے کر عزت دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS