آرمی چیف نے نوجوانوں سے اگنی پتھ اسکیم سے استفادہ کرنے کی اپیل کی

0

نئی دہلی : (یو این آئی)افواج کی تینوں سروسزمیں جوانوں کی بھرتی کی نئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف ملک کی کئی ریاستوں میں احتجاجی مظاہروں کے درمیان آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے کورونا وباء کے سبب گزشتہ دو برسوں سے بھرتی سے محروم سے اپیل کی کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں ۔ جنرل پانڈے نے جمعہ کے روز کہا کہ سال 2022 میں ہونے والی اگنی ویروں کی بھرتی کے لیے عمر کی حد دو سال بڑھا کر 23 سال کر دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس حساس فیصلے سے محب وطن نوجوانوں کو موقع ملے گا جو کورونا وبا کے باعث فوج میں بھرتی ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔جنرل پانڈے نے کہا کہ فوج میں اگنی وروں کی بھرتی کے تفصیلی شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملک کے نوجوانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوج میں شامل ہونے کے اس موقع سے استفادہ کریں ۔واضح رہے کہ حکومت نے تینوں سروسز میں جوانوں کی بھرتی میں اگنی پتھ نئی اسکیم کا اعلان کیا ہے جس میں بھرتی ہونے والوں کی میعاد چار سال تک رکھی گئی ہے ۔ ملک بھر میں نوجوان اس کے خلاف احتجاج میں مظاہرے اور آتش زنی کے واقعات کو انجام دے رہے ہیں ۔
اگنی بوال:میٹرو پر مظاہرے کا اثر،آئی ٹی او،دہلی گیٹ اور جامع مسجد اسٹیشنوں کے سبھی گیٹ بندنئی دہلی : دہلی میں بھی اگنی اسکیم (یوجنا) کو لے کر نوجوانوں اور اسٹوڈنس یونین نے بھی مظاہرے شروع کردے ہیں۔ آئی ٹی او پر بڑی تعداد میں موجود مظاہرین اسکیم کے خلاف مظاہرے کررہےہیں ۔ اس بیچ دہلی میٹرو نے دہلی گیٹ اور جامع مسجد میٹرو اسٹیشن کے سبھی گیٹ بند کردئےگئے ہیں۔ اس کی اطلاع دہلی میٹرو کارپوریشن نے ٹیوئٹ کے ذریعہ دی۔ اس سے پہلے آئی ٹی او اسٹیشن کے بھی سبھی دروازے بند کردئے گئے ہیں۔یوپی، بہار، جھارکنڈ، تلگانہ کے علاوہ ملک کی ریاستوں میں مظاہرین اگنی یوجنا کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں۔ نوجوان مرکزکی حکومت سے اس یوجنا کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چار سال کے بعد وہ پھر سے بے روزگار ہوجائنگے۔ایسے میں یہ یوجنا صحیح نہیں ہے۔ کئی جگہوں پر ٹرینوں کی بوگیوں کو آگ کے حوالے کردیا گیا تو کہیں ٹرین پر پھتر پھینکے جارہے ہیں۔ بسوں کو بھی مظاہرین نے نشانہ بنایا ہے۔ غصہ میں یہ نوجوان سڑکوں پر ٹائر جلاکر اپنا غصہ جتا رہے ہیں۔ وہیں ریلوے نے کئی ٹرینوں کو ملتوی کردیا اور کئی ٹرینوں کے روٹ بدل دئے ہیں۔
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی اسٹوڈنٹ یونین، جے این یو کے اسٹوڈنٹ اور آیسا کے اسٹوڈنٹ اگنی پتھ کے خلاف مظاہرے کررہے۔ پولیس نے کچھ مظاہرین کو حراست میں لیا گیاہے۔ موقع پر کافی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی جوانوں کو مظاہرین کو روکنے کے لئے جگہ جگہ لگایا گیا ہے۔ مطاہرین کی مانگ ہے کہ اس یوجنا کو واپس لیا جائے۔ وہیں جیور واقعہ ایمنہ ایکسپریس پر مظاہرین نے ایک بس کو آگ لگادی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS