حکومت کی ہدایت پر ‘کاؤ ہگ ڈے’ منانے کی اپیل واپس

0

نئی دہلی، (یو این آئی) اینیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا (اے ڈبلیو بی آئی) نے حکومت کی ہدایات پر 14 فروری کو ” کاؤ ہگ ڈے منانے کی اپنی اپیل واپس لے لی ہے۔
چودہ فروری پوری دنیا میں ‘ویلنٹائن ڈے’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ گائے سے محبت کرنے والوں سے اس دن کو ‘کاؤ ہگ ڈے’ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے اے ڈبلیو بی آئی نے 6 فروری کو کہا تھا کہ ہندوستان کی ویدک روایات مغربی ثقافت کے اثر کی وجہ سے معدوم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب اس ادارے نے ایسی اپیل کی تھی۔
ایک بیان میں، اے ڈبلیو بی آئی نے جمعہ کو کہا کہ اس نے حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 14 فروری 2023 کو ‘کاؤ ہگ ڈے’ منانے کی اپنی اپیل واپس لے لی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی گئی تھی اور انٹرنیٹ پر اس بارے میں میمز کی بھرمار ہوگئی تھی۔
بیان کے مطابق، “مجاز اتھارٹی اور ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا نے 14 فروری 2023 کو ‘کاؤ ہگ ڈے’ منانے کی اپیل واپس لے لی ہے۔”
حکومت کے مشاورتی ادارے نے پہلے کہا تھا کہ گائے کو گلے لگانے سے جذباتی خوشحالی آئے گی اور انفرادی اور اجتماعی خوشی میں اضافہ ہوگا۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS