بلقیس بانوکے مجرموں کا جواب سپریم کورٹ میں داخل

0

نئی دہلی(ایجنسیاں)بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کے معاملے میں مجرموں نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کرتے ہوئے اپنی قبل از وقت رہائی کو جائز ٹھہرایا ہے۔ سپریم کورٹ نے 9 ستمبر کو سماجی کارکن سبھاشنی علی اور ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کی طرف سے دائر درخواست پر گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کیس کے 11 قصورواروں کی رہائی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اس میں 11 مجرموں سے بھی جواب طلب کیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ میںداخل کرائے گئے جواب میں مجرموں نے یہ کہتے ہوئے اپنی قبل از وقت رہائی کا جواز پیش کیا ہے کہ 1992 کے قوانین، جو عصمت دری، اجتماعی عصمت دری یا قتل کے مجرموں کی رہائی پر روک نہیں لگاتے تھے۔ گجرات سرکارنے عدالت کی ہدایت کے مطابق یہ قانون نافذکیاتھا۔ مجرموں نے عرضی گزاروں کی پوزیشن پر بھی سوال اٹھایا کہ فوجداری مقدمات میں تیسرے فریق کا کوئی حق نہیں ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ نہ تو سرکاراورنہ ہی شکایت کنندہ نے عدالت میں عرضی دائر کی ۔ اگر اس عدالت کی طرف سے ایسے معاملات پر غور کیا جاتاہے تو قانون کی ایک منظم پوزیشن یقینی طور پر ایک غیر مستحکم قانون بن جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS