گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، اس دوران انہیں زبردست ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے تو (بروز ہفتہ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ملاقات کے لیےگھنٹوں انتظار کروایا اور پھر اگلی صبح (اتوار) کو ملاقات کی تو زور غزہ کے معصوم فلسطینیوں کا قتل رکوانے پر دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے اتوار کے روز ہونے والی ملاقات میں اسرائیل فلسطین کی صورت حال پر سخت پیغام دیتے ہوئے غزہ میں فوجی آپریشن رکنے اور غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کروانے پر زور دیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں معصوم فلسطینی قتل ہو رہے ہیں، اسرائیل کو چاہیےکہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے، غزہ کو پانی، بجلی اور ایندھن کی فراہمی بحال کرے۔
مزید پڑھیں: مصر کے رفح گزرگاہ کے نزدیک متعدد امدادی ٹرک داخلے کے منتظر
اس سے قبل ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد سے آگے بڑھنےکے لیےکئی اچھی تجاویز پر بات ہوئی ہے۔