مصر کے رفح گزرگاہ کے نزدیک متعدد امدادی ٹرک داخلے کے منتظر

0
مصر کے رفح گزرگاہ کے نزدیک متعدد امدادی ٹرک داخلے کے منتظر
مصر کے رفح گزرگاہ کے نزدیک متعدد امدادی ٹرک داخلے کے منتظر

قاہرہ: اسرائیل، مصر اور اقوامِ متحدہ کے درمیان جلد ہی جنگ بندی معاہدہ ہو جائے گا، ان اطلاعات کے بعد انسانی امداد لے جانے والے 100 سے زیادہ ٹرک رفح سرحدی گررگاہ پر داخلے کے منتظر ہیں۔ تاہم، حماس کے اہلکار عزت الرشیق نے بتایا کہ مصر کے ساتھ رفح سرحدی گذرگاہ کھولنے یا عارضی جنگ بندی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

مصر میں ذرائع نے کہا کہ اس طرح کے معاہدے پر عمل درآمد ہونا تھا تو اس کے آدھے گھنٹے بعد اسرائیل نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں جنوبی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تردید کی گئی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کو نکالنے کے بدلے غزہ میں فی الحال کوئی جنگ بندی اور انسانی امداد نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی گذرگاہ خطے میں انسانی امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور محصور شہر سے باہر جانے کے لیے بنیادی راستے کا کام کرتی ہے۔ غزہ کی جانب سے مصر میں داخل ہونے والی رفح گذرگاہ غزہ سے نکلنے والی مرکزی گزرگاہ ہے جو اسرائیل کے قبضے میں نہیں ہے۔ وہاں پر اسرائیلی بمباری امدادی کارروائیوں کو متأثرکر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: حماس نے غزہ میں اسرائیل کے ساتھ عارضی جنگ بندی کو مسترد کر دیا

غزہ تک امداد کی محفوظ ترسیل اور کچھ غیر ملکی پاسپورٹ یافتگان کو مصر میں رفح گذرگاہ کے ذریعے انخلاء کے قابل بنانے کے معاہدے تک پہنچنے میں تاحال ناکامی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے متعدد ممالک کی طرف سے بھیجی گئی امداد مصر کے جزیرہ نما سینائی میں جمع ہوتی جا رہی ہے تاحال، امدادی ٹرکوں کو گذرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS