روس کے حملوں میں شدت کے درمیان امدادی قافلہ کیف کے قریب رک گیا

0

کیف:(یو این آئی) یوکرین میں روسی حملوں کے 18 ویں دن روسی سکیورٹی فورسز نے بندرگاہی شہر ماریوپول پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں اور شہر کے کئی علاقوں میں شدید بمباری جاری ہے، جس سے امدادی سامان بشمول خوراک، پینے کا پانی اور سامان کے امدادی قافلے کو روکنا پڑا۔ ان میں وہ علاقہ بھی شامل ہے جہاں ایک مسجد میں بچوں سمیت 80 سے زائد افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ ’خلیج ٹائمز‘نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ روسی سیکورٹی فورسز کی مسلسل فائرنگ کی وجہ سے یہاں لوگ اپنی حفاظت کے لیے مختلف مقامات پر چھپے ہوئے ہیں۔ ان کے درمیان ایک مسجد بھی ہے جہاں بہت سے لوگ مقیم ہیں۔ دارالحکومت کیف کے مضافات سمیت کئی دوسرے شہروں میں بھی شدید تباہی ہوئی ہے۔
یوکرین میں جاری روسی حملوں سے ماریوپول سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں 430,000 کی آبادی والے شہر میں خوراک، پینے کا پانی اور ادویات پہنچانے کی متعدد کوششیں ناکام ہو گئیں۔ یہاں پھنسے شہریوں کو نکالنے کی بھی کوشش نہیں کی گئی۔ ماریوپول میں اب تک 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالم یہ ہے کہ شدید فائرنگ کی وجہ سے مرنے والوں کو دفنانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS