کے وائی ایس نے جامعہ ملیہ کے طلباء کی حمایت میں کیا مظاہرہ

0

نئی دہلی: شہریت قانون کے خلاف اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء پر ہوئی دہلی پولیس کی بربریت کے خلاف مستقل مظاہرے ہورہے ہیں۔ بڑی تعداد میں ملک کے طلباء
جامعہ کی حمایت میں آگے آچکے ہیں۔ آج ’کرانتی یوا سنگٹھن‘(کے وائی ایس) نے بھی جامعہ طلباء کی حمایت میں جامعہ جاکر احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر کے وائی
ایس نے پولیس کے ذریعہ ڈھائے گئے ظلم و ستم کی پر زور مذمت کی۔ کے وائی ایس نے مطالبہ کیا کہ طلباء پر حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ذمہ دار افسران
کے خلاف فوری طور پر کارائی کی جائے۔ کے وائی ایس نے یہ بھی کہاکہ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہمارا مظاہرہ مزید تیز ہوگا۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS