شاہین باغ احتجاج پر تخلیقی رنگ حاوی

0

نئی دہلی :اوکھلا کے شاہین باغ میں بلا تفریق مذہب و ملت شہریت قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں تمام مذاہب کے  لوگ جمع ہوچکے ہیں اور اپنے اپنے انداز میں شہریت قانون کی مخالفت کررہے ہیں ۔ ہر طبقہ کا انداز منفرد ہے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بزرگ، بچے، نوجوان اور طلبہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو بھی پیش کررہے ہیں۔  شاہین باغ احتجاج میں تخلیقی پہلو بھی نمایاں ہے۔ یہاں فیض احمد فیض، حبیب جالب، کیفی اعظمی اور علامہ اقبال وغیرہ کے اشعار کی گونچ سنائی دے رہی ہے تو اہم قلم کاروں کے اقوال کی تختیاں بھی نظر آرہی ہیں۔ وہیں طلبہ مختلف قسم کی پینٹنگ کے ذریعہ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کر رہےہیں۔ اتنا ہی نہیں ملک کا آئین اور قومی ترانہ بھی باآواز بلند پڑھا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS