اس لئے دل یہ لگتا مدینے میں ہے
مصطفیٰؐ کا جو روضہ مدینہ میں ہے
جس سے سیراب ہوتا ہے سارا جہاں
نور کا بہتا دریا مدینے میں ہے
بادشاہت چٹائی پہ کی بیٹھ کر
وہ شہنشاہِ بطحا مدینے میں ہے
جو گزرتا ہے آقاؐ کے دربار میں
قیمتی ہر وہ لمحہ مدینے میں ہے
ناز ہے ان کو قسمت پہ اپنی بہت
جن فرشتوں کا پہرا مدینے میں ہے
جس میں آرام فرما ہیں ختم رسلؐ
عائشہؓ کا وہ حجرہ مدینے میں ہے
اس قدر نرم زاہد کہیں بھی نہیں
گفتگو کا جو لہجہ مدینے میں ہے
ولی محمد زاہد ہریانویؔ
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.