پہلی بارخواتین ایشیاکپ تھائی لینڈ کے سیمی فائنل میں

0

سلہٹ(یو این آئی)تھائی لینڈ نے بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے درمیان مقابلہ بارش کی وجہ سے رد ہونے کے بعد منگل کو پہلی بار خواتین ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے منگل کو یو اے ای کے خلاف ٹی 20مقابلہ میں جیت درج کرنی تھی۔ وہ آخر سے چوتھے نمبرپر تھائی لینڈ سے دو نمبر پیچھے تھے ، حالانکہ ان کانیٹ رن ریٹ زیادہ تھا۔ اگر بنگلہ دیش ٹیم یہ مقابلہ جیت جاتی تو وہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لیتی، لیکن مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو بنا کھیلے رد کر دیا گیا۔غور طلب ہے کہ تھائی لینڈ نے خواتین ایشیا کپ 2022میں اپنی مہم کی شروعات بنگلہ دیش کے خلاف ہار کے ساتھ کی تھی، جب کہ اپنے آخری مقابلہ میں انھیں ہندوستان کے ہاتھوں شکست ملی تھی۔ اس کے باوجود تھائی لینڈ نے پاکستان، یو اے ای اور ملیشیاکے خلاف جیت حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS