نئی دہلی: پاکستان کے سابق سفارتکار آغا ہلالی نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں اعتراف کیا ہے کہ 26 جنوری 2019 کو بالا کوٹ فضائیہ کی جانب سے کئے گئے حملے میں 300 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
موصول رپورٹوں کے مطابق ہلالی نے ایک اردو ٹیلی ویژن نیوز چینل کے پروگرام میں اس بات کا اعتراف کیا۔
سفارت کار سے سیاست داں بنے ہلالی نے ہندوستانی فضائیہ کے فضائی حملے کو جنگ جیسی کارروائی بتاتے ہوئے مضبوط جواب نہ دینے کےلئے پاکستانی حکومت اور فوج کی بھی مذمت کی ہے۔
ہلالی نے پاکستان کے اس دعوے کو بھی خارج کیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ نے ہندوستان کی جانب سے کی گئی ایئراسٹرائک کے جواب میں ان کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناکر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا لیکن بم خالی فٹ بال میدان پر گرگئے۔
واضح رہے کہ 14 فروری 2019 کو جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی جانب سے مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر کئے گئے حملے میں 40 جوانوں کی موت ہوگئی تھی۔
اس کے جواب میں ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے کے بالاکوٹ میں دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپ پر حملہ کیا تھا۔
سابق سفارتکار نے مانا 2019 بالاکوٹ ایئراسٹرائک میں 300 دہشت گرد مارےگئے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS