عراق میں شرپسندوں کا ایرانی قونصل خانے پر حملہ،نجف اشرف میں کرفیو نافذ

    0

    عراق کے شہرنجف اشرف میں مظاہرین کی شكل میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایرانی قونصل خانے پر حملہ كیا ہے۔
    زرائع كے مطابق نجف اشرف کے پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ بعض شرپسندوں نے ایرانی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی،حالاں نكہ  پولیس کی برقت کارروائی سے وہ کامیاب نہ ہوسکے۔
    اس كے برعكس عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی قونصل خانے کا عملہ محفوظ ہے اورقونصل خانے میں موجود تمام افراد عمارت کے عقبی حصے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
    غور طلب ہے كہ اس سے قبل کربلا اور بصرہ میں بھی ایرانی قونصل خانوں پر حملے ہوچکے ہیں۔ ذرائع  کے حوالے سے ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد نجف اشرف میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔۔
    خیال رہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب ایران عراق تعلقات کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS