چین میں بھیانک زلزلہ، 118 افراد ہلاک

0
چین میں بھیانک زلزلہ، 118 افراد ہلاک
چین میں بھیانک زلزلہ، 118 افراد ہلاک

بیجنگ (ایجنسیاں): چین کے شمال مغرب میں واقع گانسو اور کنگھائی صوبوں میں پیر (18 دسمبر) کی رات کو زلزلہ آیا۔ چائنا ارتھ کویک نیٹ ورک سینٹر (CENC) کے مطابق زلزلہ کی شدت 6.2 تھی۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان اور پاکستان میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کشمیر میں 24 گھنٹوں کے دوران 11 زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق دونوں صوبوں میں تقریباً 118 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ گانسو میں 107 اور پڑوسی صوبے کنگھائی میں 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ زلزلہ کا مرکز کنگھائی کی سرحد سے تقریباً 5 کلومیٹر دور گانسو کی جیشیشان کاؤنٹی میں زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔

حالانکہ، امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلہ کی شدت 5.9 بتائی ہے۔چین کے سی سی ٹی وی نیوز کے مطابق زلزلہ سے پانی اور بجلی کی لائنوں کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ

دوسری جانب چینی صدر ژی جنپنگ نے امدادی ٹیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ زلزلہ سے زخمی ہونے والے افراد کی حفاظت کیلئے تمام ضروری کوششیں کریں۔ زلزلہ کے بعد مجموعی طور پر 1440 فائر فائٹرس متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS